اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزارت مذہبی امور کا مختصر دورانیہ کا حج متعارف کروانے کا اعلان

25 Sep 2023
25 Sep 2023

(ویب ڈیسک) وزارت مذہبی امور نے مختصر دورانیہ کا حج متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا جس میں نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ حج کے انتظامات قبل از وقت کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا  کہ حج کا دورانیہ 18 سے 20 دن پر مشتمل ہو گا ، مختصر حج کا فیصلہ حجاج کرام خود کریں، مختصر حج کا دورانیہ 18 سے  30 دن تک کیا جا سکتا ہے ۔

نگران وزیر مذہبی امور نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے ہمیں سرکاری طور پر رہائش گاہیں دینے کی پیشکش کی ہے، اگر تمام حجاج ہم سعودی حکومت کو دیں گے تو وہ کچھ رعایت بھی کرنے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا  کہ سعودی حکومت حجاج کی تعداد ایک کروڑ تک کرنے کا پلان رکھتی ہے، اس وقت روڈ ٹو مکہ پروگرام صرف اسلام آباد سے چل رہا ہے، سعودی حکومت نے کراچی کو اگلے حج میں روڈ ٹو مکہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لاہور کو بھی روڈ ٹو مکہ پروگرام میں شامل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

خیال رہے کہ  دو روز قبل دورہ سعودی عرب میں  نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے  اگلے سال کے لیے حج انتظامات پر تبادلہ خیال کیا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے