صحت
پنجاب بھر میں وقتی طور پر اویسٹن انجکشن پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، ڈاکٹر جمال ناصر
25 Sep 2023
25 Sep 2023
(لاہور نیوز) صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے پنجاب بھر میں وقتی طور پر اویسٹن انجکشن پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا پنجاب بھر میں آشوب چشم سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 68 بتائی جارہی ہے، پنجاب بھر میں وقتی طور پر اویسٹن انجکشن پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، انجکشن کو استعمال کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر آنکھوں کے متاثرہ مریض کی مدد جاری ہے، پنجاب کے 6 اضلاع میں 11 ڈرگ انسپکٹرز کو معطل کیا گیا ہے، اویسٹن انجکشن کے ذمہ داران کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ آنے میں دو ہفتے لگیں گے۔