25 Sep 2023
(ویب ڈیسک ) ایشین گیمز 2023 تائیکوانڈو میں پاکستان کو بڑا دھچکا مل گیا۔
چین میں ایشین گیمز کے مقابلے جاری ہیں ، 58 کے جی کے مقابلوں میں ہارون خان سیکنڈ سیڈ اور پاکستان کیلئے میڈل کی امید تھے تاہم ہارون کو پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا رہا ۔
ہارون کو کرغزستان کے ایڈین التیباو نے دو ۔ ایک سے ہرایا، پہلے راؤنڈ میں ہارون نے گیارہ ۔ سات سے برتری حاصل کی، دوسرے راؤنڈ میں ایڈین نے آخری لمحات میں پوائنٹ لے کر دس ۔ نو دے کر کامیابی سمیٹی۔
تیسرے راؤنڈ میں بھی کرغزستان سے پلیئر نے آخری لمحے 3 پوائنٹ لے کر مقابلہ پندرہ۔ بارہ سے جیت لیا۔