اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر معیاری انجکشن استعمال کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

25 Sep 2023
25 Sep 2023

(ویب ڈیسک ) آنکھوں کی بیماری کے علاج کے لیے غیر معیاری انجکشن استعمال کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں رانا سکندر ایڈووکیٹ نے غیر معیاری آنکھوں کا انجکشن استعمال کرنے کے اقدام کے خلاف درخواست دائر کر دی جس میں نگراں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آنکھوں کی بیماری کے علاج کے لیے غیر معیاری انجکشن لگائے جا رہے ہیں جس کے باعث 14 افراد آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوئے۔

درخواست گزار  نے استدعا کی کہ عدالت غیر معیاری انجکشن کا استعمال روکنے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

واضح رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے انجکشن سے بینائی متاثر ہونے والے افراد کا مفت علاج کروانے کا حکم دیا ہے۔

لاہور میں آنکھوں کے انجکشن سے بینائی جانے کا سکینڈل سامنے آنے پر انجکشن بنانے والوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جا چکی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جن شہروں میں مریضوں کی بینائی متاثر ہوئی ہے وہاں کے ڈرگ انسپکٹرز  کے خلاف غفلت برتنے پر کارروائی اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو متعلقہ کلینکس کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے