(لاہور نیوز) اویسٹن انجکشن کیس میں محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے 11 ڈرگ انسپکٹرز کو معطل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 6 اضلاع سے 11 افراد کو معطل کیا گیا۔ لاہور سے تین ، بہاولپور تین، جھنگ سے ایک ڈرگ انسپکٹر کو معطل کیا گیا ۔ رحیم یار خان سے دو، قصور اور خانیوال سے ایک ایک ڈرگ انسپکٹر کو معطل کیا گیا۔ معطل ہونے والوں میں ڈرگ انسپکٹرز، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر اور ڈرگ کنٹرولر شامل ہیں۔
لاہور سے دو ڈرگ انسپکٹر اور ایک ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر معطل کیا گیا ۔ لاہور سے معطل ہونے والوں میں دانیال الٰہی چیمہ ، شیر محمد زمان شامل ہیں ۔ لاہور سے رانا محمد شاہد ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر بھی معطل کر دیئے گئے۔ جھنگ سے مس عطیہ نواز ڈرگ کنٹرولر کو معطل کیا گیا ۔ بہاولپور سے ڈرگ کنٹرولر علی رضا، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر امجد فاروق بھی معطل کر دیئے گئے۔ بہاولپور سے ڈرگ کنٹرولر رانا محمد اکرم کو بھی معطل کیا گیا ہے۔
رحیم یار خان سے ڈرگ کنٹرولر امیر شاہد اور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر فرخ سلیم بھی معطل ہو گئے۔ ضلع قصور سے ڈرگ کنٹرولر ثناء اللہ سیف بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔ خانیوال سے ڈرگ کنٹرول رانا محمد اکرم شامل ہیں۔