اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کردیئے

25 Sep 2023
25 Sep 2023

(لاہور نیوز) ملک بھر میں عام انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے پنجاب بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعدادوشمارجاری کردیئے۔

الیکشن کمیشن کی دستاویزات کے مطابق صوبہ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 582 ہو گئی، 2018 کے مقابلے میں پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 16 لاکھ 37 ہزار 811 ووٹرز کا اضافہ ہوا، پنجاب میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 87 لاکھ 20 ہزار 67  جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 59 لاکھ 90 ہزار 515 ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ 2018 کے مقابلے میں پنجاب میں رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کی تعداد میں 65 لاکھ 98 ہزار 141 ووٹرز کا اضافہ ہوا جبکہ 2018 کی نسبت 50 لاکھ 39 ہزار 670 مرد ووٹرز بڑھے ۔

پنجاب کے 41 اضلاع میں سے سب زیادہ ووٹرز کی تعداد ضلع لاہور کی ہے، لاہور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 67 لاکھ 24 ہزار 633 ہے، لاہور کی کل آبادی 1 کروڑ 20 لاکھ 8 ہزار387 ہے، لاہور میں مرد ووٹرز کی تعداد 35 لاکھ 78 ہزار725  جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 31 لاکھ 45 ہزار 908 ہے۔

پنجاب میں سب سے کم ووٹرز ڈسٹرکٹ مری کے ہیں، ڈسٹرکٹ مری میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 931 ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات مذکورہ ووٹرز لسٹوں پر ہی ہوں گے، ووٹر لسٹوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جا سکے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے