اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سی پی ایل میں صائم ایوب کی ایک اور نصف سنچری، گیانا کو چیمپئن بنوا دیا

25 Sep 2023
25 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے نوجوان بیٹر صائم ایوب نے کیربیئن پریمیئر لیگ کے فائنل میں نصف سنچری سکور کر کے اپنی ٹیم کو فاتح بنوا دیا۔

پروویڈنس سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ٹرمباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 94 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ڈیوائن پریٹوریس نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عمران طاہر اور گوداکیش موتی کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔

صائم ایوب کی گیانا واریئرز نے مقررہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 14 اوورز میں حاصل کر لیا۔

صائم ایوب نے فائنل میں 41 گیندوں پر 52 رنز بناکر گیانا ایمازون واریئرز کو فائنل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، نوجوان بیٹر نے اپنی اننگز میں 5 چھکے اور 2چوکے لگائے جبکہ شائےہوپ نے بھی 32 رنز بنائے۔

سی پی ایل میں صائم ایوب کی مجموعی طور پر کارکردگی شاندار رہی، پاکستانی بیٹر نے ٹورنامنٹ کی 13 اننگز میں 478 رنز بنائے اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے  کھلاڑی رہے۔

سی پی ایل میں ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ 481 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

کیربیئن لیگ میں جمیکا کی نمائندگی کرنے والے عماد وسیم کی پرفارمنس بھی نمایاں رہی، عماد وسیم نے 10 اننگز میں 313 رنز بنائے اور 14 وکٹیں لیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے