(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ منفی سوچوں کو کنٹرول کرکے دماغی صحت میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔
محققین کی رپورٹ کے مطابق مطالعہ میں شریک کچھ شرکاء کے لیےدماغی صحت میں درحقیقت اس وقت بہتری نظر آئی جب انھوں نے مخصوص تربیت حاصل کی کہ مستقبل میں پیش آنے والے منفی واقعات کے بارے میں کیسے اپنے خوف یا خدشات کو رفع کیا جائے؟
مزید برآں یہ کہ مطالعے کے آغاز میں دماغی صحت کی خراب علامات والے افراد نے آخری مرحلے تک مزید بہتری محسوس کی جب انہوں نے اپنے منفی خیالات پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا سیکھ لیا۔
سینئر سائنسدان اور محققین کی ٹیم کے لیڈر نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ جب آپ پریشان کن یا منفی خیالات یا خدشات کو اپنے دماغ سے پیچھے دھکیلتے ہیں تو یہ آپ کے رویے میں لاشعوری اثرات کی صورت میں واپس آتے ہیں۔ اور آپ کے خوابوں، جذبات اور محرکات، چالوں تک کو متاثر کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا تاہم یہ بات نیورو اور نفسیات کی سائنسز سے ملے شواہد سے متصادم ہے، تمام ثبوت اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ ناخوشگوار یا منفی سوچوں کو کم کرکے دماغی صحت کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔