اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

مارکیٹ میں بخار کے غیرمعیاری سیرپ کی فروخت کا انکشاف

24 Sep 2023
24 Sep 2023

(لاہور نیوز) مارکیٹ میں بخار کے غیرمعیاری سیرپ کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے، ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیرمعیاری قرار دیتے ہوئے صوبائی ٹیموں کو میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پیڈولل سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کر دیا، ڈریپ کے مطابق پیڈولل سسپنشن پیراسیٹامول فارمولہ سے تیارکردہ ہے اور اس کے بیچ نمبر 167 کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔

ڈریپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پیڈولل سسپنشن جے اے ایس ایم فارما رسالپور کی تیارکردہ ہے، اس کو فیڈرل ڈرگ اینالسٹ، سی ڈی ایل کراچی نے غیرمعیاری قرار دیا ہے۔

ڈریپ نے مزید کہا کہ پیڈولل سسپنشن ری کال الرٹ شہریوں، ڈاکٹرز اور کیمسٹس کیلئے جاری کیا گیا ہے، پیڈولل سسپنشن بخار، جسم درد کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے، ڈاکٹرز مریض کو پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کرائیں،غیرمعیاری دوا کا استعمال مریض کی جان کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے۔

ڈریپ کے مطابق غیرمعیاری دوا کا استعمال جگر، گردے کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے اور ساتھ ہی خون کی خرابی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

اس حوالے سے فارما کمپنی کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ سپلائی نہ کیا جائے، کمپنی اس کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس اٹھوائے اور کیمسٹ پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ فارما کمپنی کو واپس کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے