24 Sep 2023
(لاہور نیوز) مقامی کمپنی کے تیار کردہ اویسٹن انجکشن نجی ہسپتال کی فارمیسی میں تیار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق محکمہ صحت نے نجی ہسپتال کے تیسرے فلور کا کینسر کیئر سینٹر سیل کردیا ہے، محکمہ صحت کے چھاپے میں انجکشن کی تیاری میں ملوث نوید نامی شخص فرار ہو گیا، ملزم نوید انجکشن مختلف آئی کلینکس کو سپلائی کرتا تھا۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت نے 2 ملزمان نوید عبداللہ اور بلال رشید کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا، انجکشن کی وجہ سے مریضوں کی بڑی تعداد بینائی سے محروم ہوگئی۔
ادھر وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے ایکشن لیتے ہوئے مارکیٹ سے انجکشن کا سٹاک واپس منگوانے کا حکم دیا تھا۔
خیال رہے کہ بینائی سے متاثر ہونے والے بیشتر مریضوں کا تعلق لاہور اور قصور سے ہے۔