اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

انجکشنز سے بینائی متاثر ہونے کا معاملہ، سپلائرز کے خلاف کارروائی کا آغاز: وزیر صحت

24 Sep 2023
24 Sep 2023

(دنیا نیوز) انجکشنز سے بینائی جانے کے معاملے پر نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ آشوب چشم کے واقعات پر کمیٹی بنائی گئی ہے جو 3 دن میں جامع رپورٹ پیش کرے گی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ آنکھوں کے انجکشن کی شکایات ملتان، قصور اور فیصل آباد سے بھی آئی تھیں، سپلائرز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔

ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ مختلف زاویوں سے اس کی تحقیقات جاری ہیں، مریضوں کے نقصان کا ازالہ کریں گے، انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کریں گے، چاہتے ہیں کہ صحت کے شعبے میں بہتری عوام کو نظر آئے، واقعہ کی تحقیقات کے بعد فائنل سٹیٹمنٹ جاری کریں گے۔

نگران وفاقی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ انجکشن  کو مارکیٹ سے اٹھا لیا گیا ہے جبکہ 2 سپلائرز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔

نگران وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ یہ ٹیکہ 100ملی گرام کا ہے، ایسے واقعات قصور اور صادق آباد میں بھی ہوئے، اس وقت مریضوں کی تعداد 14 سے 20 کے درمیان ہے۔

ڈاکٹر جمال ناصر نے مزید کہا کہ ہم نے سب سے پہلے نوید اور حافظ بلال کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے، یہ بڑے ظالم لوگ ہیں، ایک انجکشن پر 1 لاکھ روپے تک کما رہے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے