اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف جسٹس سے بار کونسلز نمائندگان کی ملاقات، ماہانہ کاز لسٹ جاری کرنے کی درخواست

23 Sep 2023
23 Sep 2023

(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بار کونسلز کے نمائندگان کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں سینئر پیونی جج جسٹس سردار طارق مسعود بھی شریک تھے، ملاقات میں وکلا نمائندگان نے ماہانہ کاز لسٹ جاری کرنے کی درخواست کی۔

وکلا کا کہنا تھا کہ کاز لسٹ ماہانہ جاری کی جائے گی تو وکلا کو تیاری کیلئے وقت مل جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق ہر ہفتے دائر کیے گئے اور نمٹائے گئے مقدمات کے اعداد و شمار جاری کیے جائیں گے، 18 تا 22 ستمبر تک 225 مقدمات دائر ہوئے، اسی مدت کے دوران 205 مقدمات نمٹائے گئے، نمٹائے گئے مقدمات میں متفرق درخواستیں شامل نہیں۔

اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ چار ہفتوں کی مجوزہ کازلسٹ کے اجراء کی پوری کوشش کرے گی، سپریم کورٹ نے ماہ اکتوبر کے لیے مجوزہ کازلسٹ جاری کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے