23 Sep 2023
(ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 9 ملزموں کی ضمانتیں منظور کر لیں جبکہ خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ سمیت 55 ملزموں کی ضمانت پر رہائی کی درخواستیں خارج کر دیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر فیصلہ سنایا، انسدادِ دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید خان، روبینہ جمیل، افشاں طارق کی ضمانتیں منظور کر لیں، آشمہ شجاع، شاہ بانو، سید فیصل اختر کی بھی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے قاسم، علی حسن، حسین قادری کی بھی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی، عدالت نے تمام ملزموں کی ایک ایک لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔