اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موسلادھار بارش، ڈی سی لاہور کا شہر کے مختلف علاقوں کا معائنہ

23 Sep 2023
23 Sep 2023

(لاہور نیوز) شہر میں موسلا دھار بارش کے بعد ڈی سی لاہور رافعہ حیدر صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے دن بھر فیلڈ میں موجود رہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے لکشمی چوک، بھاٹی گیٹ، قرطبہ چوک، سیکرٹریٹ اور اطراف میں نکاسی آب کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام انتظامی افسر فیلڈ میں موجود ہیں، نکاسی آب آپریشن کی نگرانی جاری ہے،  واسا اور میونسپل  کارپوریشن کی مشینری مکمل متحرک ہے، انتظامی افسران نشیبی علاقوں سے ترجیحی بنیاد  پر نکاسی آب یقینی بنائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں سے بارشی پانی کو فوری کلیئر کیا جائے،  شہری دیواروں کے پاس اور  درختوں کے نیچے سے گزرنے سے گریز کریں،  اپنے بچوں کوبھی بارشی پانی میں  کھیلنے نہ دیں، بجلی کے کھمبوں سے بھی دور رہیں۔ 

بارش کے بعد انتطامی افسران نکاسی آب کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں متحرک رہے،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں پہنچ گئے، اسسٹنٹ کمشنر سٹی واثق عباس ہرل نے  قرطبہ چوک میں ڈسپوزل سٹیشنز اور نکاسی آب کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے گلبرگ، لبرٹی گول چکر، قذافی سٹیڈیم، مین بلیوارڈ، کلمہ چوک اور اطراف میں نکاسی آب کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے والٹن روڈ، کینٹ چیک پوسٹ، ایئر پورٹ اور انفنٹری روڈ پر ڈسپوزل سٹیشن اور نکاسی آب کا معائنہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب  طاہر نے رائیونڈ روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ پر نکاسی آب کی کارروائی  دیکھی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے  ایس ڈی او کے ہمراہ غازی آباد ڈسپوزل سٹیشن اور تاجپورہ میں نکاسی آب کا جائزہ  لیا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا تھا ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار بارش کے بعد صفائی کے انتظامات  یقینی بنا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے