(لاہور نیوز) بارشوں نے مہنگائی کو مزید چمکا دیا ۔ کھیتوں سے منڈیوں تک سبزیوں کی نقل وحمل متاثر ہونے لگی۔ 17 سبزیوں کے دام بڑھ گئے۔
پیاز 3 روپے، پالک ، لیموں 5 روپے، ادرک، شلجم، شملہ مرچ، اروی، سبز مرچ اور بینگن 10 روپے مزید مہنگے ہو گئے۔ ادرک خریدنا شہریوں کے بس سے باہر ہو گیا۔ ادرک مارکیٹ میں 1100 سے 1250 روپے فی کلو تک ملنے لگا۔ موسمی سبزیوں میں بھنڈی 120، بند گوبھی 150 روپے ، اروی 180، شلجم 200 اور میتھی 350 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ سبز مرچ 190، لیموں 200 روپے اور آلو 110 روپے فی کلو تک دستیاب ہے۔
پھل غریب کیلئے خواب بننے لگے۔ سیب کالا کولہو درجہ اول 200 کے بجائے 350 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ کیلا درجہ اول ریٹ لسٹ میں 140 روپے درجن مقرر ، مارکیٹ میں کیلا 180 روپے فی درجن تک دستیاب ہے۔ انگور 340 روپے مقرر تاہم مارکیٹ میں 500 روپے فی کلو تک بکنے لگا۔
سستے ہوتے برائلر کی قیمت کو بریک لگ گئی، 527 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار جبکہ انڈے ایک روپیہ مہنگے، فی درجن قیمت 289 روپے ہو گئی۔