اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نیب کی جانب سے دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ احتساب عدالتوں میں جمع

23 Sep 2023
23 Sep 2023

(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع کرا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج نیب کی ہفتہ وار تعطیل کے باعث مزید ریفرنسز کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع نہ ہو سکا۔

نیب ذرائع کا بتانا ہے کہ بقیہ ریفرنسز کا ریکارڈ پیر کو جانچ پڑتال کے بعد جمع کرایا جائے گا، کوشش ہو گی پیر کے روز تمام 80 ریفرنسز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال مکمل کر لی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب مقدمات کے ریکارڈ کی جلد سے جلد تکمیل کے بعد عدالتی کارروائی کے آغاز کیلئے کوشاں ہے۔

خیال رہے کہ عدالتِ عظمیٰ کے حکم پر ملک بھر کی احتساب عدالتوں کو نیب کی جانب سے ریفرنسز واپس بھیجے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 15 ستمبر کو سابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل آخری دن آخری کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے نیب ترامیم کی کئی شقیں کالعدم قرار دے دی تھیں۔

سپریم کورٹ نے 50 کروڑ روپے کی حد سے کم ہونے پر ختم ہونے والے تمام مقدمات بحال کر دیے تھے اور تمام کیسز احتساب عدالتوں میں دوبارہ مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے