اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈرون کے ذریعے منشیات سمگل کرنے والا ایک اور گروہ گرفتار

23 Sep 2023
23 Sep 2023

(ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس اور رینجرز نے ڈرون کے ذریعے منشیات سمگل کرنے والے ایک اور گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے پنجاب رینجرز کے ساتھ بادیاں چیک پوسٹ لاہور کے قریب مشترکہ کارروائی کی جس دوران 2 گاڑیوں میں سوار لاہور اور خانیوال کے رہائشی 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 6 کلوگرام ہیروئن اور ایک ڈرون برآمد کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اے این ایف اور رینجرز نے 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 183 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ 5 موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 26 کلو 400 گرام افیون اور 12 کلو آئس برآمد کی گئی، اس دوران مردان اور کشمیر کے رہائشی 2 ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اٹک میں مدینہ چوک کے قریب رکشے سے 27 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم منشیات رکشے کے خفیہ خانوں میں چھپا کر سمگل کر رہا تھا۔

کراچی کے علاقے ملیر میں ایک گاڑی سے 100 کلو 800 گرام چرس اور 30 بور پستول برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

اے این ایف نے سونا خان چوک کوئٹہ کے قریب جیپ سے 11 کلو گرام چرس برآمد کی، ملزم مستونگ کا رہائشی تھا جو منشیات کوئٹہ سمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے