اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

9 مئی واقعات میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی: نگران وزیر اعظم

23 Sep 2023
23 Sep 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے نہیں روکا گیا تاہم 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

پاکستان مشن نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان دو دہائیوں سے بھارت کی دہشت گردی کا نشانہ بن رہا ہے، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل واقعہ کے بعد بھارت پر سنجیدہ نوعیت کے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے تعمیری بات چیت کا عمل جاری ہے، آج ہمارا دورہ اختتام کو پہنچا، بہت مفید ملاقاتیں ہوئیں، بھارت دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، کینیڈا میں سکھ رہنما کو بہیمانہ انداز میں قتل کیا گیا، کینیڈا میں بھارتی اقدامات سے مغربی دنیا کو جھٹکا لگا ہے، کینیڈا کے واقعہ نے مغرب کی آنکھیں کھول دیں۔

انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا ہے کہ مختلف عالمی فورمز پر موسمیاتی تبدیلی کا معاملہ اٹھایا، پاکستان چاہتا ہے کہ مسئلہ فلسطین حل ہو، امن کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد ضروری ہے، ہم نے مسئلہ کشمیر، فلسطین اور ہندوتوا سے متعلق دنیا کو آگاہ کیا ہے، ہمارے امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں، ہم اپنی سرزمین کا دفاع کرنا جانتے ہیں، پاکستان کے مفاد کے حوالے سے فیصلے کر رہے ہیں۔

نگران وزیراعظم نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان جلد ہو جائے گا ، ملک میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، کسی بھی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے نہیں روکا گیا، 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پر آمادہ ہیں، ہم نے آٹا چینی مافیا کے خلاف کارروائیاں کی ہیں، ملک میں آٹے، چینی سمیت اناج کی کوئی قلت نہیں ہے، پاکستان میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی موثر کارروائیاں کی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے