اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

23 Sep 2023
23 Sep 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے شروع ہونے والی بارش صبح بھی کافی دیر تک جاری رہی، مغل پورہ، مصطفیٰ آباد، نیلا گنبد، کوئنز روڈ، سمن آباد، راج گڑھ، شاد باغ، جلو پارک، محمود بوٹی، گڑھی شاہو، قلعہ گجر سنگھ، شاہدرہ سمیت دیگر مقامات پر جم کر بادل برسے، بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹنے سے درجہ حرارت 23 ڈگری تک پہنچ گیا۔

بارش کے باعث لاہور کے متعدد نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی، گڑھی شاہو، جوہر ٹاؤن، گلبرگ، گلشن راوی، قرطبہ چوک، کوئنز روڈ، وارث روڈ سمیت کئی علاقے بارش کے پانی کی وجہ سے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہو گیا، متعدد علاقے بجلی سے محروم ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

علاوہ ازیں مریدکے، سانگلہ ہل، صفدر آباد، کاہنہ، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، بہاولنگر، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، پتوکی، ساہیوال، کامونکی، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، نارووال اور پسرور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی، آج اور کل بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے