(لاہور نیوز) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اکبر چوک فلائی اوور کی سائٹ کا دورہ کیا۔
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اکبر چوک فلائی اوور منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید و دیگر نے بریفنگ دی۔
کمشنر کو بتایا گیا کہ فلائی اوورز کے 66 میں سے 62 گرڈرز مکمل کر لئے گئے ہیں۔ شہریوں کی سہولت کے لیے منصوبے کے گرد ٹریفک مکمل طور پر بحال ہے۔
محمد علی رندھاوا نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا بھی اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور حاضری چیک کی ۔ انہوں نے سائلین سے مسائل دریافت کئے۔ سینئر سٹیزن کاؤنٹر پر بزرگ شہریوں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز عمران علی، ڈائریکٹر ون ونڈو اسد اللہ چیمہ ،رافعہ نذیر بھی موجود تھیں۔