22 Sep 2023
(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے الیکشن ناگزیر ہیں ہر حالت میں ہونے چاہئیں۔
منزہ حسن نے پی ٹی آئی چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ آئی پی پی میں شمولیت کے موقع پر پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ دیدی، کچھ دیر بھی ہو جائے تو مسئلہ نہیں، پرانی حلقہ بندیوں پر الیکشن نہیں ہونے چاہئیں۔
انہوں نے نوازشریف کی الزام تراشی پر بھی اعتراض اٹھایا، کہا کہ ٹی ٹونٹی کے حق میں نہیں، موقع پر سیاسی فیصلے کریں گے۔ نوازشریف کو انفرادی نام لے کر حملے نہیں کرنے چاہئیں۔
پی ٹی آئی کو خدا حافظ کہنے والی منزہ حسن نے کہا کہ پارٹی جن نعروں اور منشور کی بنیاد پر حکومت میں آئی اس نے مایوس کیا۔