22 Sep 2023
(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے پاکپتن کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا۔
جہانگیر ترین کل دن 2 بجے پاکپتن پہنچیں گے، وہ سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر جہانگیر ترین کی جانب سے ایک ہزار سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔
سابق ایم پی اے پاکپتن و تحصیل ناظم دیوان عظمت سید محمد چشتی، پیر محمد شاہ کھگہ، فرخ مانیکا بھی جہانگیر ترین کے ساتھ ہوں گے۔
آئی پی پی کے دیگر مرکزی قائدین بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ ہوں گے، جہانگیر ترین ضلع لودھراں، بہاولپور، قصور کے سیلاب متاثرین کو بھی امدادی پیکیج، راشن دے چکے ہیں۔