اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت کی جانب سے منافع بخش اور خسارے کے شکار اداروں کی فہرست جاری

22 Sep 2023
22 Sep 2023

(ویب ڈیسک) حکومت نے 10 منافع بخش اورخسارے کے شکار 10اداروں کی فہرست جاری کردی ہے۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی 100.8 ارب روپے منافع جبکہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی108.5 ارب روپے خسارے کے ساتھ سرفہرست ہے۔وزارت خزانہ کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے مالی سال 2020ء میں پاکستان پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ49.4 ارب روپے کے ساتھ دوسرے،نیشنل بینک 30.6 ارب کے ساتھ تیسرے ،گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ29.8 ارب کے ساتھ چوتھے ،نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ28 ارب کے ساتھ پانچویں ،پورٹ قاسم اتھارٹی15.4 ارب کے ساتھ چھٹے ،نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی9.3 ارب کے ساتھ ساتویں،پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ6.3 ارب کے ساتھ آٹھویں ،فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی6.08 ارب کے ساتھ نویں جبکہ پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ6.02 ارب منافع کے ساتھ دسویں نمبرپر رہی۔

دوسری طرف نیشنل ہائی ویز اتھارٹی94.3 ارب خسارے کے ساتھ دوسرے ،ریلوے50.2 ارب کے ساتھ تیسرے ،سکھر الیکٹرک پاور کمپنی40.8 ارب کے ساتھ چوتھے،پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز36.7 ارب کے ساتھ پانچویں ،سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ21.4 ارب کے ساتھ چھٹے، پاکستان سٹیل ملز20.6 ارب کے ساتھ ساتویں ، حیسکو17.7 ارب کے ساتھ آٹھویں،پاکستان سٹیٹ آئل14.8 ارب کے ساتھ نویں اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی14.6 ارب کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے