اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سیشن کورٹ کا چودہ سالہ بیٹی سے زیادتی کرنے والے باپ کو سزائے موت کا حکم

22 Sep 2023
22 Sep 2023

(لاہور نیوز) سیشن کورٹ نے چودہ سالہ بیٹی سے زیادتی کرنے والے باپ کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

بیٹی سے زیادتی کے کیس کا ایڈیشنل سیشن جج میاں شاہد جاوید نے ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر زیادتی کرنے والے باپ رفیق کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ مجرم رفیق پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں تحریر کیا کہ باپ کو ہمیشہ بچوں کا محافظ تصور کیا جاتا ہے۔ اگر بیٹی کو کوئی باہر تنگ کرے تو وہ اپنے والد کو محافظ سمجھتے ہوئے شکایت کرتی ہے۔ موجودہ کیس میں سگے باپ نے اپنی بیٹی کی شخصیت ، روح اور جسم کو تباہ کیا۔ کمسن بچی ذہنی اذیت کا بھی شکار ہوئی۔

دوران ٹرائل پراسیکیوٹر عائشہ طفیل نے گیارہ گواہ عدالت میں پیش کیے۔ عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب ہوئی۔ مجرم رفیق کے خلاف تھانہ ستوکتلہ پولیس نے 2019ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔

عدالت نے سزائے موت کا حکم سناتے ہوئے مجرم رفیق کو کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے