جرم وانصاف
پولیس اہلکاروں پر تشدد، سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر انسداد دہشت گردی عدالت طلب
22 Sep 2023
22 Sep 2023
(لاہور نیوز) مسلم لیگ نون کی ریلی میں پولیس اہلکاروں پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے سیف الملوک کھوکھر، ملک افضل کھوکھر اور ملک شفیع کھوکھر سمیت دیگر کو طلب کر لیا۔
مسلم لیگ نون کی ریلی میں پولیس اہلکاروں پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے سماعت کی۔ دوران سماعت پولیس نے مقدمہ ڈسچارج کرنے کی رپورٹ پیش کی جس پر عدالت نے ناراضی کا اظہار کیا اور پولیس کی ڈسچارج رپورٹ مسترد کر دی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے سیف الملوک کھوکھر، ملک افضل کھوکھر اور ملک شفیع کھوکھر سمیت دیگر کو طلب کر لیا۔ ملزمان پر ریلی کے دوران پولیس پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔ تمام ملزمان ضمانتوں پر ہیں۔
تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔