اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

تمام سیاستدانوں کوانتخابات سے قبل حفاظتی ضمانت کروالینی چاہیے : پرویز الہٰی

22 Sep 2023
22 Sep 2023

(دنیانیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ جو حالات ہیں اس میں تمام سیاستدانوں کو انتخابات سے قبل حفاظتی ضمانت کروالینی چاہیے ۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چودھری پرویز الہٰی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ میری رہائی کی بات اللّٰہ تعالیٰ ہی بہتر جانتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات پر کچھ نہیں کہہ سکتا، چودھری شجاعت حسین سے دوبارہ ملاقات ہوئی۔

صحافی کے اس  سوال پر کہ بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور پرویز الہٰی اندر رہیں یا باہر کوئی فرق نہیں پڑتا، پرویز الہٰی نے جواب دیا کہ بلاول بھٹو کو اپنی سالگرہ خوشی سے منانے دیں۔

ان کاکہناتھا  کہ جیل کا کھانا دیا جاتا ہے جس سے طبیعت ناساز رہتی ہے، جیل میں پہلے ڈاکٹر کی سہولت میسر تھی، اب ان کو اس میں بھی مسائل نظر آنے لگے ہیں۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ بجلی مہنگی ہونے کے اصل ذمے دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں، آج مہنگائی سے عام آدمی ختم ہو چکا ہے، عام انتخابات نہ ہونے سے ملک کا نظام رکا ہوا ہے۔

صحافی کے سوال پر کہ سننے میں آ رہا ہے کہ نواز شریف کی ملک واپسی کی تاریخ بدل رہی ہے جس پر ان کاکہناتھا کہ نواز شریف خود بھی بدل گئے ہیں۔

سماعت کااحوال 

بعدازاں چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت میں  پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا، عدالت نے پرویز الہٰی کی تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

پرویز الہٰی کی جانب سے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔ اس پر جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے پوچھا کہ ضمانت منظور ہو چکی ہے، کیا مچلکے جمع نہیں کروائے ؟ مچلکے جمع کروا دیں، اگر کہتے ہیں تو کیش میں کردیتا ہوں، کیا پرویز الہٰی صاحب دوسرے کیسز میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں؟

وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ جی اینٹی کرپشن سے متعلق مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، ہماری طرف سے تو مچلکے جمع کروانے پر آزاد ہیں۔

اس دوران پرویز الہٰی روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ میرا پیٹ خراب ہے، جج نے کہا اللہ خیر کرے گا، پرویز الہٰی نے کہا کہ میرے سیل کے باہر بھی دیوار کھڑی کر دی گئی ہے،تازہ ہوا تک نہیں آتی سیل کے باہر ایک اجنبی کو بٹھایا ہوا ہے۔

جج نے استفسار کیا کہ اجنبی کون ہے کیا اس کا نام ہی اجنبی ہے؟ چلیں پتا کرتے ہیں اجنبی کون ہے، جج نے کہا کہ پرویز الہٰی لاہور میں درج اینٹی کرپشن کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، کیا اس میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے؟

وکیل نے جواب دیا کہ جی! اینٹی کرپشن کیس میں بھی ضمانت کی درخواست دائر کر کھی ہے، عدالت سے استدعا ہے کوئی لمبی تاریخ دے۔

جج نے کہا کہ ہمارا کیا ہے ہم 40 دن بعد کی تاریخ دے دیتے ہیں، عدالت نے 13 اکتوبر تک سماعت ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے