اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آڈیولیکس کیس : بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل

22 Sep 2023
22 Sep 2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس طلبی نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت کی،  بشریٰ بی بی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت لطیف کھوسہ نے کہا کہ کیس عدالت میں زیر التوا ہونے کی وجہ سے اگر ایف آئی اے کارروائی جاری رکھتی ہے تو اس سے پٹیشنر کے حقوق متاثر ہوں گے، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ وائس میچنگ کرانی ہے ۔

جس پر جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا  کہ ایف آئی اے کس چیز کے ساتھ وائس میچنگ کرانا چاہتا ہے ، لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمیں ایس ایس پی نے نوٹس کیا ہے کہ ایف آئی اے نے وائس میچنگ کرنی ہے ، آج بارہ بجے وائس میچنگ کے لیے طلب کیا ہے ۔

عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے بشری بی بی کے طلبی کے سمن معطل کر تے ہوئے اگلے ہفتے فریقین کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں آڈیو لیکس کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ اور پی ٹی اے کے تحریری جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے