(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے پتھر مارکیٹ اچھرہ سے ہوائی فائرنگ اور اسلحہ نمائش کے مرتکب دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ سیف سٹی مانیٹرنگ ٹیم نے پتھر مارکیٹ اچھرہ میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے دو ملزمان کو دیکھا جس پر اچھرہ پولیس کو بروقت کارروائی کرنے کی ہدایت دی، اچھرہ پولیس نے پتھر مارکیٹ سے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایس پی عثمان ٹیپو نے بتایا ہے کہ ملزمان موسی خان اور ولی خان سے رائفل میگزین و گولیاں برآمد کر کے قانون کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، لاہور پولیس اور سیف سٹی نے ہوائی فائرنگ اور سرعام اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مشترکہ آپریشن کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ و ناجائز اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، شہری اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔