اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنے کا دوسرا روز

22 Sep 2023
22 Sep 2023

(لاہور نیوز) ہوشربا مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے گورنر ہاؤس کے سامنے آج دوسرے روز بھی دھرنا جاری رہے گا۔

دھرنے کے پہلے روز کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، امیر العظیم ،لیاقت بلوچ  نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کیا۔

امیر جماعت اسلامی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک اور عوام کو یرغمال بنا لیا، عوام کے ٹیکس پر پلنے والے حکومت جانے کے بعد لندن جا کر بیٹھ جاتے ہیں، مہنگائی کے خاتمے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، اگلے لائحہ عمل کا اعلان دھرنے کے تیسرے روز  ہوگا۔

امیر العظیم  اور لیاقت بلوچ  نے کہا کہ بجلی گیس کی قیمتوں اور آئی ایم ایف کے غلط معاہدوں  نے ملک کو تباہ کر دیا، ملکی مسائل کا حل شفاف الیکشن ہیں، واپڈا سستی بجلی دیتا  تھا اس سے اختیارات لے کر آئی پی پیز کو لایا گیا۔

بعدازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کو قربانی کا بکرا بنایا، خون غریب کا نچوڑا جا رہا ہے جبکہ قرضے ہڑپ کرنے اور کرپشن کمیشن والی اشرافیہ مزے میں ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ظلم کا یہ نظام مزید نہیں چل سکتا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، پٹرول، گیس کے نرخ کم کیے جائیں، اشیائے خورونوش عوام کی پہنچ تک لائی جائیں، آئی ایم ایف اور آئی پی پیز معاہدوں کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے