اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے لاہور کے چھاپے، ہنڈی حوالہ اور کاپی رائٹ مافیا کے 5 ملزمان گرفتار

22 Sep 2023
22 Sep 2023

(لاہور نیوز) ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ اور کاپی رائٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے، کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کریک ڈاؤن کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیاں بادامی باغ، سبزہ زار کے علاقوں میں کی گئیں، پہلی کارروائی میں ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزم عثمان بٹ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 17 لاکھ 88 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے۔ ملزم حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھا۔

دوسری کارروائی میں غیر معیاری انجن آئل کی تیاری اور فروخت میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں سرفراز احمد، وقار محمود، محمد عادل اور نیئر رفیق شامل ہیں۔ دوران ریڈ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں رجسٹرڈ کمپنی کا پائریٹڈ اور غیر معیاری انجن آئل برآمد کیا گیا ہے۔

ملزمان غیر معیاری انجن آئل تیار کرکے رجسٹرڈ کمپنی کا نام استعمال کرتے ہوئے فروخت کر رہے تھے۔ غیر معیاری انجن آئل ناصرف گاڑیوں کو نقصان بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافے کا باعث بن رہا تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے