اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رینٹل پاور ریفرنسز دوبارہ کھل گئے، راجہ پرویز اشرف آج احتساب عدالت طلب

22 Sep 2023
22 Sep 2023

(ویب ڈیسک) نیب نے سپریم کورٹ کے نیب کیسز کی بحالی کے حوالے سے فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا۔

قومی احتساب بیورو نے 80 کیسز کی فہرست رجسٹرار آفس کو جمع کروا دی جس میں سے 26 نیب ریفرنسز احتساب عدالتوں میں جمع ہو گئے جبکہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور پیپلز پارٹی کی رہنما روبینہ خالد کے طلبی کے سمن جاری کر دیے۔

احتساب عدالت نمبر ایک میں پانچ ریفرنسز کا ریکارڈ پیش کیا گیا جبکہ عدالت نمبر 2 میں 8 اور عدالت نمبر 3 میں 13 ریفرنسز کا ریکارڈ پیش کیا گیا، عدالت نمبر 2 اور 3 کا سٹاف بھی واپس ڈیوٹی پر بلا لیا گیا، دونوں عدالتوں میں ججز نہ ہونے کے باعث سٹاف دیگرعدالتوں میں تعینات کیا گیا تھا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف دو رینٹل پاور ریفرنسز کی سماعت کے بعد طلبی کا سمن جاری کر دیا جبکہ لوک ورثہ خرد برد کیس میں روبینہ خالد اور شریک ملزمان کی 4 اکتوبر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا ہے، عدالت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام خرد برد کیس میں عدالتی دائرہ اختیار پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے