اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شیخ زید ہسپتال لاہور میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

21 Sep 2023
21 Sep 2023

(لاہور نیوز) شیخ زید ہسپتال لاہور میں ایک طرف تو ڈاکٹرز و ملازمین تنخواہیں نا ملنے پر احتجاج کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ہسپتال میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ کے مطابق شیخ زید ہسپتال لاہور میں دو سال کے دوران ہسپتال انتظامیہ نے اکٹھی ہونے والی فیسوں کا ایک تہائی حصہ قومی خزانے میں جمع ہی نہیں کروایا۔ مالی سال 21-2020 اور 22-2021 کے دوران کنسلٹنسی فیس کی مد میں مریضوں سے 24 کروڑ 78 لاکھ روپے اکٹھے کیے گئے۔ 4 کروڑ 95 روپے کا گڑبڑ گھوٹالا ہوا۔

آڈٹ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کم ریٹ کا ٹینڈر نظر انداز کر کے مہنگے داموں ادویات خریدی گئیں، 93 لاکھ روپے زائد خرچ ہوئے۔ کرایوں ، تشہیر و دیگر مد میں کروڑوں روپے وصول ہی نہیں گئے۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 12 بینک اکاؤنٹس میں 62 لاکھ 31 ہزار روپے کی رقم موجود ہے مگر وفاقی حکومت یا وزارت خزانہ سے یہ بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت ہی نہیں لی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے