(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے قصور کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈی پی ایس سکول واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور بلھے شاہ ہسپتال کا دورہ کیا۔
کمشنر لاہور نے بلھے شاہ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے بلھے شاہ ہسپتال کی یورولوجسٹ وارڈ، بچہ وارڈ، برن یونٹ کے علاوہ میڈیسن سٹور کا بھی دورہ کیا۔ وہ بلھے شاہ ہسپتال کی دوسری وارڑز اور شعبہ جات میں بھی گئے۔ ہسپتال میں نئیOPD فارمیسی، یورالوجی وارڈ، ڈائیلاسز سنٹر ، کینیکل لیبارٹری کارڈیک سنٹر کا افتتاح کیا۔
کمشنر لاہور نے بلھے شاہ ہسپتال کے دورہ کے دوران اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ہسپتال میں علاج معالجے کی جدید سہولیات میسر ہیں، مزید بہتری کے لیے کام جاری ہے۔
ادھر محمد علی رندھاوا نے ڈی پی ایس سکول میں بچوں کیلئے پہلے آٹزم سنٹر کا افتتاح پرنسپل ڈی پی ایس سے کرایا۔ ان کا کہنا تھا لاہور سمیت چاروں اضلاح کے ڈی پی ایس سکولز کو جدید اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ سہولیات اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔