اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر میں 91 غیر قانونی فارم ہاؤسنگ سکیموں کا انکشاف

21 Sep 2023
21 Sep 2023

(لاہور نیوز) شہر میں 91 غیر قانونی فارم ہاؤسنگ سکیموں کا انکشاف ہو گیا۔ بارڈر زیرو لائن کے 8 اعشاریہ ایک کلو میٹر کی حدود میں غیر قانونی سکیمیں موجود ہیں۔

زمینوں کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ کابینہ کمیٹی کو ہاؤسنگ سکیموں کی نشاندہی رپورٹ بھجوا دی گئی۔

تحصیل کینٹ میں 62 اور شالیمار میں 29 غیر قانونی فارم ہاؤسنگ سکیموں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ زرعی زمینوں کی خریدوفروخت پر تحریری حلف نامہ لیا جائے گا۔ زرعی زمینوں پر فارم ہاؤسنگ سکیم نہیں بنائی جائے گی۔

تحصیل کینٹ میں غیر قانونی فارم ہاؤسنگ سکیموں میں الفلاح اور لاہور گرین سٹی کے نام شامل ہیں۔ وائٹل سٹی ، گرین سٹی ، سپرنگ میڈوز ،سی ایم گارڈن ، المکہ ہاؤسنگ سکیم بھی غیر قانونی ہے۔ نیو آزادی آشیانہ، سپرنگ ہاؤسنگ، حاجی پارک، رفیق ہاؤسنگ سکیم  بھی شامل ہے۔ صدیق کالونی ، راجہ جاوید سکیم، چودھری ہومز ، نیو ڈیرہ ویلیج سکیم بھی غیرقانونی ہے۔

تحصیل شالیمار میں غیر قانونی فارم ہاؤسنگ سکیموں میں کنال فورٹس ٹو شامل ہے۔ رضوان گارڈن ، واہگہ گارڈن، سعدی گروپ، عوام گارڈن ،سبحان گارڈن بھی شامل ہیں۔ جہانیاں سکیم، ملک وزیر ہومز ، اسلام دین سکیم کی بھی نشاندہی کی گئی۔ پٹواری ہاؤس ، ملک جاوید تحسین ، راوی سیفن سکیم ، ملک حکیم مجید سکیم بھی غیرقانونی ہے۔

ضلعی انتظامیہ لاہور ڈسٹرکٹ کولیکٹر کے مطابق غیرقانونی فارم ہاؤسنگ سوسائٹیز پر اگلے پندرہ روز میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے