اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کرانے کی استدعا

21 Sep 2023
21 Sep 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پرویز الہٰی کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کرائے۔

پرویز الہٰی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کرانے کے کیس کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ اس درخواست میں تو نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے، سنگل بنچ نیب کیس کی کیسے سماعت کر سکتا ہے؟

پرویز الہٰی کے وکیل نے کہا کہ جو کیس نیب عدالت سے آئے اس کی دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سنگل بنچ نیب کیس کی سماعت نہیں کر سکتا، جس پر لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ بھی اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرائیں، فریقین کو سن کر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے