اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہر میں وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا،گزشتہ برس کی نسبت جرائم بڑھ گئے

21 Sep 2023
21 Sep 2023

(لاہور نیوز) شہر میں ڈکیتی، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں پر قابو نہ پایا جا سکا الٹا گزشتہ برس کی نسبت جرائم کی شرح میں اضافہ ہو گیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں رواں برس کے پہلے 8 ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 16 افراد کو قتل کیا گیا، سال 2022 کے پہلے 8 ماہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 11 افراد قتل ہوئے، رواں برس 9 افراد کو تاوان کیلئے اغوا کیا گیا جبکہ گزشتہ برس 2022 کے پہلے 8 ماہ میں 7 افراد کو تاوان کیلئے اغوا کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال غیرت، دیرینہ دشمنی  اور عداوت پر 337 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ گزشتہ برس کے پہلے 8 ماہ میں غیرت، دیرینہ دشمنی  اور عداوت پر 356 افراد قتل ہوئے۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال اگست تک  اقدام قتل کے 805 واقعات رونما ہوئے جبکہ گزشتہ برس جنوری تا اگست کے دورانیے  میں اقدام قتل کے 741 واقعات رونما ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے