اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس نے رواں برس بیرون ملک مفرور 116 اشتہاری گرفتار کر لیے

21 Sep 2023
21 Sep 2023

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے رواں برس بیرون ملک مفرور ہونے والے 116 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے سعودی عرب مفرور اشتہاری کو وطن واپسی پر گرفتار کیا ہے، فراڈ کے مقدمہ میں پنجاب پولیس  کو مطلوب اشتہاری عبدالجبار سعودی عرب فرار ہوگیا تھا، پنجاب پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا۔

پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ اشتہاری عبدالجبار کے خلاف مزید  قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان سمیت مختلف سنگین جرائم میں ملوث بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کا تعاقب جاری رکھا جائے، مدعیوں کے ساتھ قریبی رابطے اور مؤثر فالو اپ سے تمام اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے بھرپور کاوشیں کی جا رہی ہیں۔

ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا ہے کہ تمام آر پی اوز ، ڈی پی اوز خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں اور رپورٹس باقاعدگی سے بھجوائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے