21 Sep 2023
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف لندن روانہ ہو گئے۔
شہباز شریف پاکستان میں دو روز قیام کے بعد دوبارہ لندن روانہ ہوئے، سابق وزیراعظم نے لندن میں ایک ماہ قیام کیا تھا، صدر مسلم لیگ ن کو پارٹی قائد نواز شریف نے فوری لندن پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔
سابق وزیراعظم پارٹی قائد نواز شریف کے لیے ایک اہم پیغام لے کر لندن جارہے ہیں، شہباز شریف براستہ قطر جمعرات کی شب لندن پہنچیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز شہباز شریف کی نواز شریف سے اہم ملاقات متوقع ہے، ملاقات میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی، انتخابات کی تیاریوں سمیت دیگر امور پر اہم مشاورت ہوگی۔
خیال رہے اس سے قبل مریم نواز بھی علی الصبح لندن کے لیے روانہ ہوئی ہیں، مریم نواز براستہ دبئی جمعرات کی شام لندن پہنچیں گی۔