اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم نواز لندن روانہ ہو گئیں، اہم مشاورتی اجلاس میں شریک ہونگی

21 Sep 2023
21 Sep 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نجی ایئر لائن کے ذریعے برطانیہ روانہ ہو گئی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف اپنی رہائش گاہ جاتی امرا سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں جہاں سے وہ براستہ دبئی برطانیہ روانہ ہوئی ہیں، مریم نواز کے ساتھ ان کی چھوٹی بیٹی بھی لندن روانہ ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز برطانیہ میں ایک ہفتے تک قیام کر سکتی ہیں، لندن پہنچنے کے بعد مریم نواز پارٹی قائد اور اپنے والد میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گی۔

مریم نواز کی روانگی کے بعد سابق وزیر اعظم شہباز شریف بھی آج لندن کیلئے روانہ ہوں گے جہاں ان کا اپنے بھائی محمد نواز شریف کے ساتھ مشاورت کا ایک اور دور ہو گا۔

شہباز شریف آج قطر ایئرویز کی پرواز سے 9 بجکر 25 منٹ پر بذریعہ قطر لندن جائیں گے، پارٹی قائد کیساتھ مشاورت میں انتخابی حکمت عملی، نواز شریف کی واپسی اور قانونی معاملات زیر غور آئیں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شہبازشریف گزشتہ روز ایک ماہ لندن میں قیام کے بعد واپس آئے تھے، لندن میں قیام کے دوران شہبازشریف نے نوازشریف کی وطن واپسی کا اعلان بھی کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے