اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے مجوزہ ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

20 Sep 2023
20 Sep 2023

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے مجوزہ ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ 88 نکات پر مشتمل مجوزہ ضابطہ اخلاق کے مطابق ‏صدر، وزیراعظم، وزراء اور عوامی عہدیدار انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے، سینیٹرز و بلدیاتی نمائندے انتخابی مہم چلا سکیں گے، ترقیاتی سکیموں کے اعلانات، عدلیہ، نظریہ پاکستان کے خلاف گفتگو اور مہم پر پابندی ہوگی۔

مجوزہ ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں اور امیدوار رشوت، تحائف کا لالچ نہیں دیں گے، سیاسی جماعتیں جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دیں گی، جلسے جلوسوں اور عوامی اجتماعات میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی، سرکاری خزانے سے سیاسی و انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہوگی۔

مجوزہ ضابطہ اخلاق میں مزید کہا گیا سرکاری ذرائع ابلاغ پر جانبدارانہ کوریج پر پابندی ہوگی، سیاسی جماعتوں کو جلسوں کی اجازت انتظامیہ سے مشروط ہوگی، انتخابی مہم میں کار ریلیوں کی اجازت نہیں ہوگی، فرقہ وارانہ، لسانیت پر مبنی گفتگو کی اجازت بھی نہیں ہوگی، کسی شہری کے گھر کے سامنے احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مجوزہ ضابطہ اخلاق میں مزید کہا گیا امیدوار ہر پولنگ بوتھ پر ایک پولنگ ایجنٹ، حلقہ کے لئے 3 الیکشن ایجنٹ مقرر کرسکتا ہے، الیکشن ایجنٹ کا متعلقہ حلقہ سے ہونا لازمی ہوگا، سیاسی جماعتوں سے 4 اکتوبر کو مشاورت کے بعد حتمی ضابطہ اخلاق جاری کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے