اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس،' لہور لہور اے' فیسٹیول کی پلاننگ کا جائزہ

20 Sep 2023
20 Sep 2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں "لہور لہور اے" کلچرل فیسٹیول کی پلاننگ کا جائزہ لیا گیا، سیکرٹری سیاحت پنجاب آصف بلال لودھی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ "لہور لہور اے" کلچرل فیسٹیول اکتوبر کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا، فیسٹیول کے پروگرام جیلانی پارک، ایکسپوسنٹر، پلاک، الحمراء ہال  ، باغ جناح  اورحضوری باغ میں ہونگے۔

سیکرٹری سیاحت پنجاب  آصف بلال لودھی کا کہنا تھا کہ لہور لہور اے کلچرل فیسٹیول میں پورے لاہور کے کاروباری حلقوں کو شامل کیا جائیگا، فیسٹیول میں لاہور کی تاریخ، ثقافت اورخوبصورتی کو اجاگر کیا جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا تمام پروگراموں میں شہریوں کی شرکت مفت  ہوگی، فیسٹیول میں موسیقی، آرٹ پروگرامز، فوڈ سٹالز، تھیٹرز، سپورٹس ایونٹس، ایکسپو، ایکسپورٹ کانفرنس و دیگر پروگرام ہونگے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے