اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل: سکھ کمیونٹی کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

20 Sep 2023
20 Sep 2023

(لاہور نیوز) سکھ کمیونٹی نے کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کا بھارت کو ذمہ دار ٹہراتے ہوئے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سکھ کمیونٹی کے رہنما رمیش سنگھ اروڑا کا کہنا تھا کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ کر رہی ہے، ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت ملوث ہے، بھارت میں گزشتہ 40 برسوں سے سکھوں پرظلم ہورہا ہے، کینیڈا کے وزیراعظم نے ہردیپ سنگھ کے قتل کا  ذمہ دار بھارت کو قراردیا ہے۔

رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ بھارت کے اندرسےعلیحدگی کی آوازیں اٹھ رہی ہیں، مودی سرکار نے تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے، خالصتان تحریک دوبارہ جوش کےساتھ اٹھےگی، اقوام متحدہ،انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس معاملے پرآگے آنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد بھارت کو آج بے نقاب کرنے کا وقت آچکا ہے، پاکستان میں جتنی دہشتگردی ہوئی اس کے پیچھے بھارت ہے، بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں، آج کےاحتجاج کا مقصد بھارت کی دہشت گردی کو پوری دنیا کو دکھانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے