اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نوازشریف کیخلاف سازش کرنیوالے آج عوام میں جانے کے قابل نہیں: مریم نواز

20 Sep 2023
20 Sep 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جس جس نے بھی نواز شریف کے خلاف سازش کی آج وہ عوام میں جانے کے قابل نہیں۔

ایم ایس ایف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ 100 دن میں پارٹی قائد کی آواز نگر نگر پہنچ گئی ہے اس سے زیادہ خوشی کی کیا بات ہو گی، خوشی ہو رہی ہے کہ بچوں کی بہت بڑی تعداد یہاں جمع ہوئی ہے، پاکستان بھر میں ایم ایس ایف کے عہدے داران کی لسٹ میں تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشرف دور میں میرے والد صاحب کو جیل میں رکھا گیا تو میری والدہ نے باہر قدم رکھا، میرے لیے بھی یہ راستہ آسان نہیں تھا، میں پانچ پانچ ماہ ڈیتھ سیل میں گزار کر آئی ہوں، 200 کے قریب پیشیاں بھگت کے میں آپ کے سامنے کھڑی ہوں، میرے والد کے سامنے مجھے کوٹ لکھپت سے گرفتار کیا گیا۔

سینئر  نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ آج آپ ایٹمی طاقت ہیں اور جب تک پاکستان ہے ایٹمی طاقت رہے گا، کوئی ایک منصوبہ دیکھا دیں جو چیئرمین پی ٹی آئی نے شروع کیا ہو، مجھے خوشی ہے پشاور کے لوگوں کے پاس بھی میٹرو بس ہے، پاکستان کے تمام منصوبے نواز شریف کے دیے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں جب نواز شریف کو حکومت ملی تو 20،20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی، نواز شریف کی حکومت آئی تو لوڈ شیڈنگ کو بالکل ختم کر دیا گیا، نواز شریف کی 4 سال حکومت میں ڈالر 97،98 پر رہا، نواز شریف کو اقامہ کے کیس پر نکالا گیا اور آج تک ملک ترقی نہیں کر سکا۔

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ نہ میں انتقام پر یقین رکھتی ہوں نہ ہی نواز شریف، جس جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی آج وہ عوام میں نکلنے کے قابل نہیں، نواز شریف انشاء اللہ 21 اکتوبر کو واپس آ رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے