اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو میں ذہنی دباؤ اور تناؤ کے شکار افسران کمپنی چھوڑنے لگے

20 Sep 2023
20 Sep 2023

(لاہور نیوز) لیسکو میں ذہنی دباؤ اور تناؤ کے شکار افسران کمپنی چھوڑنے لگے، دو ایکسینز اور ایک ایس ڈی او نے لیسکو کو خیر باد کہہ دیا۔

ذرائع کے مطابق حال ہی میں گیپکو سے لیسکو میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے محمد طارق نے لیسکو کو خیرباد کہہ دیا ہے، ایکسین شاہ پور ڈویژن اویس نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ نئے بھرتی ہونے والے ایس ڈی او صحافی کالونی علی شان نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مستعفی ہونے والے افسران کا مؤقف ہے کہ لیسکو میں کام کے لیے ساز گار ماحول نہیں، لیسکو میں بلاوجہ افسران پر مقدمے بنائے جارہے ہیں، مٹیریل فراہمی کے لئے کوئی اقدامات نہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دیگر متعدد افسران نے بھی چھٹی کی درخواستیں دیدی ہیں۔

ادھر لیسکو حکام نے افسران کے مستعفی ہونے پر ردعمل میں کہا ہے کہ کچھ  افسران فیلڈ سے جان چھڑا رہے ہیں، جو ڈیوٹی نہیں کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے