اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابراعظم کی بدستور پہلی پوزیشن

20 Sep 2023
20 Sep 2023

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ون ڈے فارمیٹ کی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 857 پوائنٹس کیساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ بھارت کے شبمن گل کی 814 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن ہے۔

جنوبی افریقہ کے بلے باز ون ڈیوسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستانی اوپنر امام الحق ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے فخر زمان کی تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ ٹاپ ٹین بیٹرز کی لسٹ سے باہر نکل کر رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ون ڈے باؤلرز کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج نے آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی، محمد سراج نے 694 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر قبضہ جما لیا ہے جبکہ جوش ہیزل ووڈ دوسری اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ تیسری پوزیشن پر ہیں۔

اسی طرح باؤلرز کی رینکنگ میں شاہین آفریدی 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے