اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

دماغ کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو پنیر کھائیں: تحقیق

20 Sep 2023
20 Sep 2023

(ویب ڈیسک) عمر کے ساتھ دماغ کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے فعال رہنے، صحت مند غذا کا استعمال اور تمباکو نوشی سے اجتناب کرنا ڈاکٹروں کی جانب سے دی جانے والی تجاویز میں سب سے اہم ہوتی ہیں۔ لیکن سائنس دانوں نے ایک ایسی غذا کا سراغ لگایا ہے جو دماغی صحت کے لیے فائدہ مند ہوسکتی ہے۔

جاپان کے شہر اوبو میں قائم نیشنل سنٹر فار جیریئٹرکس اینڈ جیرونٹولوجی کے محققین نے 65 برس سے زیادہ عمر کے 1500 سے زائد افراد کی صحت اور کھانے کی عادات کا معائنہ کیا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ وہ افراد جن کی غذا مستقل بنیادوں پر پنیر پر مشتمل تھی انہوں نے دماغ کے ایک ٹیسٹ میں بہتر سکور کیا تھا۔

سائنس دانوں کے مطابق تحقیق کے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ وہ لوگ جو پنیر کھاتے تھے ان کے دماغ کمزور ہونے کے خطرات کم تھے۔ پنیر میں ممکنہ طور ایسے اجزا موجود ہو سکتے ہیں جو دماغ کی کارکردگی کو بہتر کریں لیکن تحقیق کے نتائج کی تصدیق کے لیے مزید مطالعات کی ضرورت ہے۔

دماغی صحت کو لاحق خطرات کم کرنے کے لیے ماہرین صحت معتدل وزن، شراب نوشی سے اجتناب اور بلڈ پریشر کو قابو رکھنے کی تجویز دیتے ہیں۔لیکن اس تحقیق کے محققین نے یہ بات واضح کی ہے کہ ماضی کے مطالعوں میں بتایا گیا ہے کہ جسمانی سرگرمی، بحیرہ روم کی غذا اور ڈیری غذا کی کھپت دماغی صحت کے خراب ہونے میں تاخیر کر سکتی ہیں یا بچا سکتی ہیں۔

جبکہ دیگر مطالعوں میں یہ بتایا گیا تھا کہ سویا بین سے بنی اشیا، سبزیوں، سمندری گھاس، دودھ اور اس سے بنی اشیا خطرات کو کم کرتی ہیں۔

دماغی صحت اور ڈیری اشیا کے درمیان تعلق جاننے کے لیے محققین کی ٹیم نے ٹوکیو میں 65 برس سے زیادہ کے 1504 افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ ان لوگوں سے ان کی غذائی عادات اور صحت کے متعلق سوالات پوچھے گئے۔

ڈیٹا کے مطابق تحقیق میں شریک تقریباً 80 فی صد افراد کی غذا میں پنیر شامل تھا۔ 27.6 فی صد لوگ روزانہ پیر کھاتے تھے، 23.7 افراد ہر دو دنوں میں جبکہ 29.7 فی صد افراد ہفتے میں ایک یا دو بار پنیر کھاتے تھے۔

دماغ کا ٹیسٹ لیے جانے پر وہ افراد جو پنیر کھاتے تھے انہوں نے اوسطاً 28 پوائنٹ جبکہ جو پنیر نہیں کھاتے تھے انہوں نے 27 پوائنٹ سکور کیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے