اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سروسز ہسپتال کے سرجیکل یونٹ کے ڈاکٹرز سہولیات کے فقدان پر سراپا احتجاج

18 Sep 2023
18 Sep 2023

(لاہور نیوز) سروسز ہسپتال کے سرجیکل یونٹ کے ڈاکٹرز سراپا احتجاج بن گئے۔ ڈاکٹرز نے آپریشن تھیٹرز میں سہولیات کے فقدان اور ایم ایس کے رویے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔

ڈاکٹرز نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ایم ایس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ ڈاکٹرز کے مطابق آپریشن تھیٹرز میں سہولیات کا فقدان ہے، اینستھیزیا مشینیں غیر فعال اور ادویات عدم دستیاب ہیں، ایم ایس منیر احمد ملک کو متعدد بار صورت حال سے آگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، الٹا ڈاکٹرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر منیر احمد ملک نے کہا کہ احتجاج صرف ایک یونٹ کے ڈاکٹرز کر رہے ہیں جن کے مقاصد کچھ اور ہیں، تمام مشینیں ٹھیک ہیں، اصل وجہ چیئرمین پرچیز کی منظور نظر کمپنیوں کو ٹینڈر نہ دینا ہے۔

احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے