اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

میتھی دانے کا پانی صحت کے لئے انتہائی مفید ثابت

20 Sep 2023
20 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ذیابیطس کا مرض دنیا کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق 2050 تک 1.3 ارب لوگ اس سے متاثر ہوں گے۔

اگر اس بیماری کو قابو نہ کیا جائے تو یہ مریض کو متعدد پیچیدگیوں اور صحت کے دیگر شدید مسائل میں مبتلا کر سکتی ہے۔

ذیابیطس میں مبتلا افراد کو عموماً اپنے بلڈ شوگر کی مقدار کو توازن رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، لیکن میتھی دانے کا پانی ایک ایسی چیز ہے جو ان کے مرض کو قابو میں رکھنے میں مدد ۔دے سکتا ہے، میتھی دانہ جسم میں شوگر کے استعمال پر اثر ڈالتا ہے

ایک تحقیق کے مطابق گرم پانی میں بھگوئے ہوئے تقریباً 10 گرام میتھی دانے کا استعمال ٹائپ-2 ذیا بیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق میتھی دانے میں موجود حل پذیر فائبر جسم میں موجود شوگر کے جذب ہونے کے وقت کو بڑھاتا ہے اور 4 ہائیڈروکسیسولیوسائن امائنو ایسڈ انسولین کے اخراج کیلئے پتے پر اثر کرتے ہیں۔

میتھی دانے کے پانی کے دیگر فوائد
میتھی دانے کا پانی ہاضمے کو بہتر کر سکتا ہے۔
میتھی دانے کا پانی بھوک کو کم کرتے ہوئے وزن گھٹانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
میتھی دانے کے پانی کا باقاعدہ استعمال کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرتے ہوئے دل کی صحت کو بہتر کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
انسداد سوزش خصوصیات کی حامل میتھی مدافعتی نظام کو بھی بہتر کر سکتی ہے۔

میتھی کا پانی بنانے کا طریقہ
متھی دانے کے ایک سے دو چائے کے چمچ رات بھر ایک گلاس پانی میں بھگوئیں اور صبح پانی چھان کر پی لیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے