اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور تجاوزات اندرون شہر لاہور کا بڑا مسئلہ بن گئیں

19 Sep 2023
19 Sep 2023

(لاہور نیوز) ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور تجاوزات کی بھرمار اندرون شہر لاہور کا بڑا مسئلہ بن گئیں۔ مسائل کے باعث شہر کا حسن بری طرح گہنانے لگا۔

اِک شہر بے مثال کہلائے جانے والے لاہور کا قدیم حصہ ہزاروں سال پرانی تاریخ کا حامل ہے۔ اِس خطے میں آنے والے ہر حکمران نے مختلف انداز میں یہاں پر اپنے نقوش ثبت کیے جن میں بے شمار تو وقت کے ساتھ مٹ گئے لیکن بے شمار نقوش آج بھی موجود ہیں۔ یہ الگ بات کہ شہر کے بڑے حصے میں متعدد مسائل کی بھرمار، تاریخ کے اِن آثار کا حسن گہنا رہی ہے۔

اندرون شہر لاہور کے باسیوں کے مطابق تجاوزات اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور گلیاں بے شمار مسائل کا باعث بن رہی ہیں۔ شکوہ یہ بھی ہے کہ متعلقہ اداروں کی طرف سے شہر کے صرف ایک مخصوص حصے پر توجہ دی جا رہی ہے جبکہ شہر کے بڑے حصے کو یکسر نظرانداز کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف حکام صورت حال میں جلد بہتری کی نوید سنا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے