اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبالی پلان میں معمولی ردوبدل

19 Sep 2023
19 Sep 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے استقبالی پلان میں معمولی ردوبدل کر دیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نواز شریف کا استقبال صرف پارٹی کی مرکزی قیادت ہی کرے گی، پنجاب سمیت ملک بھر سے آنے والے پارٹی رہنما اور کارکن نواز شریف کے استقبال کے لئے ایئرپورٹ نہیں پہنچیں گے، ملک بھر سے آنے والے رہنما و لیگی کارکنان مینار پاکستان پر جمع ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی قیادت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو ریلی کی صورت میں ایئرپورٹ سے مینار پاکستان نہیں لایا جائے گا، نواز شریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ سے مینار پاکستان پہنچیں گے۔

 ابتدائی پلان کے مطابق لیگی کارکنوں کو ایئرپورٹ پر نواز شریف کا استقبال کرنا تھا، استقبال کے بعد نواز شریف کو ریلی کی صورت میں ایئرپورٹ سے مینار پاکستان لایا جانا تھا، نئے پلان کے مطابق مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کے پنڈال میں پہنچنے پر پارٹی رہنما و کارکنان نواز شریف کا استقبال کرینگے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف مینار پاکستان جلسے سے خطاب کے بعد جاتی امرا رائیونڈ جائیں گے، جاتی امرا جانے کے لئے ہیلی کاپٹر یا بائی روڈ جانے کے دونوں روٹ پلان زیر غور ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جلسے سے خطاب کے بعد نواز شریف کی رائیونڈ واپسی کے حوالے سے دو تجاویز زیر غور ہیں، پہلی تجویز کے مطابق مینار پاکستان جلسے کے بعد نواز شریف داتا دربار پر حاضری دے کر جاتی امرا روانہ ہوں گے جبکہ دوسری تجویز یہ ہے کہ نواز شریف مینار پاکستان پر اپنے خطاب کے فوری بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امرا رائیونڈ روانہ ہو جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے